اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی جنگی طیاروں نے آج (سنیچر) کی صبح سویرے قنیطرا (جنوبی شام) کے نواح میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
اسرائیلی فضائی حملے کے ساتھ ہی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے ’مجدل شمس‘ میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔
شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں، قنیطرا کے نواح میں واقع دو شہروں ’الحضر‘ اور ’القحطانیہ‘ میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲